دو اور پاکستانی شہری امریکی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہو گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں امریکی سفارت کار کرنل جوزف کے بعد ایک اور امریکی سفارت کار کی گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 2 نوجوانوں زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں امریکی سفارت کار کی گاڑی سے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مارنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا جہاں سیکرٹریٹ چوک پر امریکی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکرسے موٹر سائیکل پر سوار 2 نوجوان زخمی ہوگئے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوانوں کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ زخمی ہونے والے ایک نوجوان کا نام نزاکت اعوان ہے جو آزاد کشمیر مظفرآباد کا رہائشی ہے۔

گاڑی امریکی سفارت خانے کا سیکنڈ سیکریٹری چاڈ ریکس چلا رہا تھا۔ واقعے کے بعد امریکی سفارتکار کی گاڑی کو تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں