.

ملکی تاریخ میں پہلی بار خاتون کانسٹیبل عطیہ بتول بم ڈسپوزل اسکواڈ میں تعینات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کانسٹیبل کو بم ڈسپوزل اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔

یہ اعزاز راولپنڈی پولیس کی اہلکارعطیہ بتول کے حصہ میں آیا، عطیہ بتول کوبم ڈسپوزل اسکواڈ راولپنڈی کے انچارج اورماسٹر ٹرینر ہیڈ کانسٹیبل وقار حسین تربیت دے رہے ہیں، یہ تربیت 4 ہفتے پر مشتمل ہو گی۔

راولپنڈی پولیس میں بم ڈسپوزل اسکواڈ 2009 میں تشکیل دیاگیا تھا۔ امریکی انسداد دہشتگردی کے ادارے کے بم ڈسپوزل اسکواڈکے ماہرین نے پہلے مرحلے میں وقارحسین سمیت 4 اہلکاروں کوتربیت دی تھی، بعد ازاں اسکواڈ میں2مزیداہلکاروں کا اضافہ کیاگیا۔