بلوچستان، کوئلہ کانوں میں گیس بھرنے سے دھماکے، 18 افراد جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کوئٹہ سے 50 کلومیٹر دور مارواڑ اور سنجدی میں دو کوئلہ کانوں میں گیس بھرنے سے دھماکوں کے نتیجے میں 18 کان کن جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا جبکہ پانچ کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔ پیر اسماعیل میں 14 کان کن مصروف تھے کہ کان میں میتھین گیس بھرنے دھماکہ ہوا۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی [پی ڈی ایم اے] کے ذرائع کے مطابق مارواڑ پیر اسماعیل میں میر کول کمپنی کی کان میں ریسیکو آپریشن کے دوران دو امدادی کا نکن بھی جاں بحق گئے۔

اس کے علاوہ ایک اور واقعہ میں سنجدی کے قریب لیز نمبر98 میں بھی میتھین گیس دھماکے کی وجہ سےسات کان کن دب گئے، امدادی ٹیموں نے 2کی لاشیں اور 2کان کنوں کو بے ہوشی کی حالت میں کان سے نکال لیا۔ جبکہ 5 کان کنوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں