فیس بک کے عالمی مقابلے میں پاکستانی جوڑے کی دوسری پوزیشن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہونے والی فیس بک کی سالانہ کانفرنس میں 145 ڈیولپرز کی 53 ٹیموں کے درمیان مقابلے میں پاکستانی ڈیویلپرز نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیس بک کے سالانہ اجلاس میں اس بار دو روزہ ’ہیکتھون‘ کا اضافہ کیا جس کے لیے دنیا بھر سے ڈیویلپرز کو مدعو کیا گیا تھا۔ ڈیویلپرز کو دعوت دی گئی تھی تاکہ وہ فیس بک کی تکنیک استعمال کرتے ہوئے ایک عالمی مقابلے کا حصہ بن سکیں جس میں 145 ڈیولپرز کی 53 ٹیموں نے حصہ لیا۔

اس مقابلے میں فاتح پاکستانی اسد میمن اور ازکا قیصر پر مشتمل ٹیم دوسرا انعام حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ پاکستانی میاں بیوی کے اس پروجیکٹ کو دوسرا بہترین پروجیکٹ قرار دیا گیا۔

پاکستانی ڈیویلپرز پر مشتمل ٹیم نے Pseudonymous کے نام سے ایک کمپیوٹر ایپلیکیشن تیار کی جو فیس بک صارفین کو نقلی ناموں سے کسی بھی فیس بک گروپ میں رابطہ کاری کے عمل میں مدد دیتی ہے۔ جیسے آپ کسی گروپ میں کوئی تبصرہ کرتے ہیں لیکن یہ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کی شناخت مخفی رہے تو یہ ایپ آپ کے لیے ہی ہے۔ اس پاکستانی جوڑے کو فیس بک ڈیویلپرز بلاک پوسٹ، ایف ایٹ بلاک پوسٹ اور ایک اسپشل ہیکتھون سویگ کے علاوہ دس ہزار امریکی ڈالر بطور انعام بھی ملے گا۔

واضح رہے کہ فیس بک کے سالانہ اجلاس میں ڈیولپرز کے درمیان مقابلے میں پہلا انعام ’’ Voice ‘‘ نامی پروجیکٹ کو دیا گیا۔ یہ پروجیکٹ بھی پاکستانی ٹیم کے پروجیکٹ ’ Pseudonymous ‘ سے ہی ملتا جلتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں