سعودی عرب احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے: وزارت خارجہ کا بیان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزارت خارجہ کے ایک ذمّے دار ذریعے نے اتوار کے روز نارووال میں پاکستان کے وزیر داخلہ احسن اقبال پر ہونے والے مسلح حملے کے حوالے سے سعودی عرب کی جانب سے شدید مذمت کا اظہار کیا ہے۔

مذکورہ ذریعے نے احسن اقبال کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے باور کرایا کہ "پاکستان اپنے امن واستحکام کے تحفظ کے لیے جو بھی اقدامات کر رہا ہے سعودی عرب اس سلسلے میں برادر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے"۔

پاکستان میں امور داخلہ کے وزیر مملکت طلال چودھری نے واضح کیا کہ احسن اقبال اتوار کے روز صوبہ پنجاب میں اپنے آبائی علاقے نارووال میں بازو میں گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔

پنجاب حکومت کے ترجمان ملک احمد خان کے مطابق احسن اقبال کی حالت خطرے سے باہر ہے اور حکام نے واقعے کے فوری بعد حملہ آور کو گرفتار کر لیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں