.

اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 6.4 شدت کا زلزلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اسلام آباد، پشاور، لاہور میں دوپہر کے اوقات میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مقامی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقوں سمیت ڈیرہ اسماعیل خان، لوئر دیر، اورکزئی ایجنسی، باجوڑ ایجنسی، مانسہرہ، چارسدہ، ہنگو، شانگلہ، مالاکنڈ، چنیوٹ سمیت دیگر علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ مظفر آباد سمیت آزاد کشمیر کے تمام علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے 7 سے 8 سیکنڈ تک محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اس سے قبل آج صبح اسلام آباد میں ساڑھے آٹھ بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کا دورانیہ 20 سے 30 سیکنڈز تھا۔