.

ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زاید سے جنرل قمر باجوہ کی ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان مسلح فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ابوظہبی میں ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید آل نھیان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سکیورٹی اور دفاعی امور زیر بحث آئے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ ان دنوں متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں۔

پاکستان فون کے شعبہ تعلقات عامہ "آئی ایس پی آر" کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے ابو ظہبی کے شہزادہ شیخ محمد بن زید آل نھیان سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی اور دفاعی امور پر گفتگو ہوئی۔