پاکستان: سعودی سفیر کا دورہ عسکری ادارہ بحالی میڈیسن، زخمی فوجیوں کی مزاج پرسی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کے لئے سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے گذشتہ روز مسلح افواج کے ادارہ بحالی میڈیسن کا دورہ کیا جہاں انھوں نے زخمی فوجیوں سے ملاقاتیں کیں اور خیریت دریافت کی۔

اس موقع پر انہیں عسکری ادارہ بحالی میڈیسن کی جانب سے پیش کردہ علاج کی سہولتوں اور بحالی کے حوالے سے فراہم کی جانے والی خدمات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ مسلح فوج کا ادارہ بحالی میڈیسن فوجی کارروائیوں میں زخمی ہونے والے حاضر سروس فوجیوں اور سویلین شہریوں کو علاج اور بحالی کی شاندار سہولت فراہم کرتا ہے۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ [آئی ایس پی آر] کے مطابق سعودی سفیر نے ادارہ میں زیر علاج زخمی فوجیوں کے بلند مورال پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے علاقائی امن قائم کرنے کے سلسلے میں ان کی قربانیوں اور خدمات کوسراہا۔


مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں