سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کو ختم کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کی سپریم کورٹ نے ایک مختصر فیصلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیر خارجہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف کی نااہلی کا فیصلہ منسوخ کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے یہ فیصلہ 7 مئی کو خواجہ آصف کی جانب سے دائر کی جانے والی اپیل کے نتیجے میں سامنے آیا ہے۔ اس سے قبل عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر دیا ہے۔

خواجہ آصف کی نااہلی کے لئے درخواست دائر کرنے والے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما عثمان ڈار نے عدالت سے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کو مبارکباد دی اور ان سے اب مقابلہ عوامی عدالت [انتخابات] میں ہوگا۔

اس موقع پر خواجہ محمد آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں