.

تاحیات پروفیسر حسن عسکری کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کر دیا گیا

الیکشن کمیشن نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کے نام کا اعلان آج کرے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے متفقہ طور پر تاحیات پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری رضوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کر دیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کے نام کا اعلان کل (جمعہ کو ) کرے گا۔ نگران وزیراعلیٰ سے پنجاب کے لئے پروفیسر حسن عسکری رضوی کا نام پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا۔

جمعرات کو ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر اختر نذیر نے الیکشن کمیشن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی کا معاملہ گذشتہ روز الیکشن کمیشن کو بھجوایا گیا تھا اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) سردار محمد رضا خان نے کی۔ تمام معزز ارکان نے اجلاس میں شرکت کی باہمی مشاورت اور غور و خوض کے بعد الیکشن کمیشن نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب پروفیسر حسن عسکری رضوی ہونگے۔

ڈاکٹر حسن عسکری کا شمار پاکستان کی نامور علمی شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ اہم ملکی اور غیرملکی تعلیمی درس گاہوں میں شعبہ علم و تقدیر سے منسلک ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف اخبارات ، جرائد اور ٹی وی چینلز پر بھی ملکی اور بین الاقوامی طور پر اہم موضوعات پر ایک مایا ناز مبصر کے طور پر جانے اور پہنچانے جاتے ہیں۔ ان کی تقرری کا فیصلہ متفقہ طور پر ہوا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر اختر نذیر کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کے لئے نام ہمارے پاس آگئے ہیں وہ ہم کمیشن کے سامنے پیش کر دینگے اور نگران وزیراعظم اعلیٰ بلوچستان کی تقرری کا فیصلہ کل (جمعہ) تک ہو جائے گا۔واضح رہے کہ پروفیسرحسن عسکری نے 1980 میں یونیورسٹی آف پنسلوانیا سے پی ایچ ڈی کیا اورپروفیسر حسن عسکری کو 23 مارچ 2010 کو صدر پاکستان نے ستارہ امتیاز سے نوازا تھا۔