کلثوم نواز کی طبیعت بگڑ گئی، دل کے دورے کے بعد وینٹی لیڑ پر منتقل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کے سابق وزیر اعظم کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔ نواز شریف اور اپنی بیٹی مریم کے ہمراہ بھی ہارلے اسٹریٹ کلینک موجود ہیں۔ حسین نواز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ والدہ کی حالت تشویشناک ہے۔ مریم نواز کی قوم سے دعاؤں کی اپیل۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ایک بار پھر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی یو میں کلثوم نواز دل کی تکلیف کے باعث گر پڑیں، انہیں دل کا دورہ بھی پڑا، بعد ازاں انہیں مصنوعی تنفس پر منتقل کر دیا گیا تھا اور اب تک وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔

دوسری جانب نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم کے ساتھ کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن پہنچ چکے ہیں اور شریف خاندان کے افراد اسپتال میں ہی موجود ہیں۔ شریف خاندان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ کلثوم نواز کی صحتیابی کیلئے دعا کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں