پاکستان کے مشیر قومی سلامتی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے

نگران وزیراعظم ناصر الملک نے ریٹائرڈ جنرل جنجوعہ کا استعفیٰ منظور کر لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان میں قومی سلامتی کے مشیر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ نگران وزیراعظم ناصر الملک نے ناصر جنجوعہ کا استعفیٰ منظور کر لیا۔

ترجمان نیشنل سکیورٹی کے مطابق ناصر خان جنجوعہ نے مشیر قومی سلامتی کے عہدے سے نگران وزیراعظم کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا جبکہ نگران وزیراعظم ناصر الملک نے استعفیٰ موصول ہونے کے بعد اسے منظور کر لیا۔ ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔

ان کی تعیناتی حال ہی میں اپنی مدت مکمل کرنے والی نواز لیگ کی حکومت نے کی تھی اور اصولی طور پر انہیں (ن ) لیگ کی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی اپنا عہدہ چھوڑ دینا چاہئے تھا تا ہم چند دن اوپر ہو گئے۔ ناصر جنجوعہ نے 23 اکتوبر 2015ء کو بطور مشیر قومی سلامتی کے عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔

یاد رہے کہ ناصر خان جنجوعہ کو مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے مشیر قومی سلامتی مقرر کیا تھا۔ اس سے قبل ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ فوج کی سدرن کمانڈ کے سربراہ کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں