.

ڈیرہ اسماعیل خان' ایف سی کے ٹرک اور مسافر بس میں تصادم، 6اہلکار شہید، 20افراد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن ژوب روڈ پر سکیورٹی فورسز کے ٹرک اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید اور 20سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن ژوب روڈ پر سیکیورٹی فورسز کے ٹرک اور مسافر بس کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 3اور خاصہ دار فورسز کے 3 اہلکار شامل ہیں۔

لاشوں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق بس کوئٹہ سے ڈی آئی خان آرہی تھی۔ حادثے میں 20افراد زخمی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں میں سیکورٹی اہلکار اور بس میں سوار مسافر دونوں شامل ہیں