ایک اور جمہوری دور کا طلوع صبح

15 ویں پارلیمان کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پاکستان کے ایوان زیریں کی پارلیمانی تاریخ کی 15 ویں منتخب اسمبلی کے ارکان نے اسپیکر سردار ایاز صادق سے اپنا حلف لے لیا ہے۔

حلف برداری کی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا جس کے بعد تلاوت کلام پاک اور نعت شریف بھی پڑھی گئی۔ حلف اٹھانے والوں میں عمران خان، شہباز شریف، بلاول بھٹو، آصف زرداری، راجہ پرویز اشرف، خواجہ آصف، احسن اقبال اور دیگر شامل ہیں۔

حلف برداری کے بعد حروف تہجی کے اعتبار سے ارکان نے رول آف رجسٹر پر دستخط کئے۔ سابق صدر آصف علی زرداری پہلے رکن اسمبلی تھے جنہوں نے رول آف رجسٹر پر دستخط کئے۔

ایوان کے اندر بلاول بھٹو زرداری سے عمران خان نے مصافحہ بھی کیا۔

اس موقع پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، گوہر ایوب، بختاور، آصفہ بھٹو زرداری، مخدوم سید احمد محمود، زاہد حامد اور دیگر رہنماؤں نے تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں