وزیراعظم عمران خان کی 16 رکنی وفاقی کابینہ کی حلف برداری

اسد عمر کو وزارت خزانہ ، شاہ محمود قریشی خارجہ امور ، پرویز خٹک دفاع اور غلام سرور خان کو پٹرولیم کی وزارت کا قلم دان سونپا گیا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

پاکستان کے نئے وزیراعظم عمرا ن احمد خان نیازی کی سولہ وزراء پر مشتمل کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔صدر ممنون حسین نے سوموار کو ایوان ِ صدر اسلام آباد میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں نئے وزراء سے حلف لیا ہے۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان کے علاو ہ دوسرے اعلیٰ عہدے دار اور معزز مہمان موجود تھے۔ حلف اٹھانےوالے وزراء اور ان کے محکموں کے نام یہ ہیں:

وزارت ِ قانون اور انصاف: بیرسٹر محمد فروغ نسیم

ریاستیں اور سرحدی علاقہ جات ( سیفران): چودھری طارق بشیر چیمہ

مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی: نورالحق قادری

انسانی حقوق: ڈاکٹر شیریں مزاری

پیٹرولیم ڈویژن: غلام سرور خان

دفاعی پیداوار: زبیدہ جلال

اطلاعات اور نشریات ڈویژن: فواد چودھری

قومی صحت خدمات، قواعد وضوابط اور رابطہ کاری: عامر محمود کیانی

وزارتِ خارجہ: شاہ محمود قریشی

وزارتِ دفاع: پرویز خٹک

خزانہ، ریونیو اور اقتصادی امور: اسد عمر

وزیر ریلوے: شیخ رشید احمد

بین الصوبائی رابطہ: ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات: خالد مقبول صدیقی

وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت، قومی تاریخ، ادبی ورثہ ڈویژن: شفقت محمود

آبی وسائل: مخدوم خسرو بختیار

وزیراعظم عمران خان نے اپنی کابینہ میں پانچ غیر منتخب مشیر بھی شامل کیے ہیں۔ کابینہ ڈویژن نے ان کے تقرر کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ ان مشیروں کے نام اور ان کے محکمے یہ ہیں:

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن: محمد شہزاد ارباب

تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت ، پیداوار اور سرمایہ کاری: عبدالرزاق داؤد

ادارہ جاتی اصلاحات: ڈاکٹر عشرت حسین

موسمیاتی تبدیلی: ملک امین اسلم

پارلیمانی امور: ظہیر الدین بابر اعوان

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں