صدارتی انتخاب کے لئے تین امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

حکمران جماعت کے عارف علوی، مولانا فضل الرحمٰن اور اعتزاز احسن کے درمیان 4 ستمبر کو مقابلہ ہو گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 13ویں صدر پاکستان کے انتخاب کے لئے حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف ’’پی ٹی آئی‘‘ کے امیدوار ڈاکٹر عارف علوی، پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن اور متحدہ مجلس عمل اور مسلم لیگ نواز سمیت حزب اختلاف کی دیگر جماعتوں کے متفقہ امیدوار مولانا فضل الرحمٰن کے کاغذات نامزدگی کو جانچ پڑتال کے بعد منظور کر لیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے بطور ریٹرننگ افسر صدارتی امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی۔ اس موقع پر عمران احمد، میر افضل، ہلال رحمان، امجد آفریدی، محمد اشفاق کے صدارتی امیدوار کے لئے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے۔

یاد رہے الیکشن کمیشن نے 4 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق پولنگ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد، پنجاب اسمبلی لاہور، سندھ اسمبلی کراچی، خیبر پختونخوا اسمبلی پشاور اور بلوچستان اسمبلی کوئٹہ سمیت 5 مقامات پر ہو گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں