.

وزیراعظم عمران خان منگل کو ایک روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے

سعودی قیادت سے دونوں ملکوں میں تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان برسر اقتدار آنے کے بعد اپنے پہلے غیرملکی سرکاری دورے پر منگل کو سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سوموار کو ایک بیان میں ان کے سعودی عرب کے دورے کی تصدیق کردی ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات استوار ہیں اور ان کی حکومت ان تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے اور ان سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وہ مکہ مکرمہ جائیں گے جہاں وہ عمرہ ادا کریں گے اور وہ مدینہ منورہ میں روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی حاضری دیں گے۔