اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو نیب نے گرفتار کر لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

پاکستان میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کو لاہور میں قومی احتساب بیورو نے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن پارٹی مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کو نیب پنجاب نے 20 اگست کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کی خاطر ان کی گرفتاری سے قبل صوبہ پنجاب کی اسمبلی کے اسپیکر سے اجازت بھی طلب کی گئی۔

شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد شہباز شریف کو لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ میں واقع نیب کی عمارت میں رکھا گیا ہے، اس عمارت کے باہر سکیورٹی سخت کر دی گئی اور نیب کی عمارت کو پولیس اور رینجرز کے مسلح اہلکاروں نے گھیرے میں لے رکھا ہے۔ شہباز شریف جمعے کی شام لاہور میں نیب کے طلب کیے جانے پر پیش ہوئے تھے، اس موقع پر انہیں وارنٹ دکھا کر حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتاری کے بعد شہباز شریف کا طبی معائنہ بھی کیا گیا۔ انہیں ہفتے کی صبح لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد پاکستان مسلم لیگ نون کے کارکن نیب کے دفتر کے باہر جمع ہو گئے اور انہوں نے نعرے بازی کی۔ وہ ’ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانے‘، ’میاں تیرے جاں نثار بے شمار بے شمار‘ جیسے نعرے لگاتے رہے۔ اس وقت لاہور میں شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف قانونی ماہرین سے تبادلہ خیالات کر رہے ہیں۔

یاد رہے شہباز شریف مسلم لیگ نون میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مفاہمت کے حامی دھڑے کے سربراہ تھے۔ شہباز شریف کی گرفتاری ایک ایسے موقع پر عمل میں آئی ہے، جب چند روز بعد پاکستان میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔ اس انتخابی عمل کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ نون کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی نے اپنے ایک بیان میں شہبازشریف کی گرفتاری کو سیاسی مخالفین کے خلاف کارروائی قرار دے دیا۔ مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی مخالف پر عبرت کا نشان بنانے کی روش پہلے بھی قوم کا نقصان کرچکی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے اپنی زندگی قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے وقف کی، چین اور ترکی سمیت جس کو ساری دنیا نے شاباش دی اور اس کی مثال دی، نیب نے اسے گرفتار کرلیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں