.

اسلام آباد ایئر پورٹ پر مسافروں کو جہاز میں منتقل کرنے والا پُل گر گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہوائی جہاز کو ڈیپارچر لاونج سے منسلک کرنے والا ’جیٹ وے برج‘ گر گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مسافروں کو طیارے تک پہنچانے والا برج گرنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا تاہم وہاں کھڑا نجی ایئرلائن کا طیارہ محفوظ رہا۔ جیٹ وے برج گرنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔

واضح رہے 13 سال کے عرصے میں مکمل ہونے والے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا افتتاح رواں سال مئی میں شان وشوکت سے کیا گیا تھا۔

جدید ترین سہولیات سے آراستہ، 2 رن وے والے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی عمارت کو جہاز کے پروں کی طرز پر بنایا گیا ہے جہاں بیک وقت 28 ہوائی جہازوں کے مسافروں کو سہولیات مہیا کی جا سکتی ہیں۔ تاہم ہوائی اڈے کے آپریشنل ہونے کے بعد اس کی تعمیر میں متعدد خامیاں سامنے آ چکی ہیں۔