روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی، ڈالر 136 روپے تک جا پہنچا

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اتار چڑھاؤ جاری ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی ڈالر کی قیمت پاکستان کی مالیاتی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 136 روپے سے بھی تجاوز کر گئی۔ اس پیش رفت سے مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے انٹرنینشل مانیٹرنگ فنڈ ’’آئی ایم ایف‘‘ سے رجوع کرنے کے فیصلے کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 11 روپے75 پیسے کا اضافہ ہو گیا۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 136 روپے 75 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 124 روپے 25 پیسے کا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر بڑھنے کا سبب آئی ایم ایف کی متوقع شرائط پر روپے کی قدر میں کی جانے والی کمی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے وزیراعظم نے مذاکرات کی منظوری دیدی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں