لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر پاک فوج کے پریمئر خفیہ ادارے کے نئے سربراہ مقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستانی فوج میں اعلیٰ سطح کے تقرریاں اور تعینایاں عمل میں لائی گئی ہیں جب کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو پاک فوج کے پریمئیر خفیہ ادارے کے نئے سربراہ کے طور پر تعینات کر دیا گیا۔

پاکستانی افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر ڈی جی آئی ایس آئی جب کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی کو کور کمانڈر منگلا تعینات کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹننٹ جنرل عبدالعزیز کو ملٹری سیکریٹری جی ایچ کیو جب کہ لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کو آئی جی آرمز تعینات کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی چیف آف لاجسٹکس، لیفٹیننٹ جنرل محمد عدنان وائس چیف آف جنرل اسٹاف اور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے 28 ستمبر کو پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی جن میں میجر جنرل شاہین مظہر، میجر جنرل ندیم ذکی، میجر جنرل عبدالعزیز، میجر جنرل عاصم منیر، میجر جنرل عدنان اور میجر جنرل وسیم اشرف کو لیفٹیننٹ جنرل بنایا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں