سعودی عرب نے پاکستان کے حج کوٹہ میں اضافہ کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2019 کا معاہدہ طے پاگیا جس پر پاکستان اور سعودی وزراء نے دستخط کیے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2019 معاہدے کے بعد پاکستان کے حج کوٹہ میں 5 ہزار حجاج کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد پاکستان سے آئندہ سال ایک لاکھ 84 ہزار 210 افراد فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں پاکستانی حجاج کو مرحلہ وار شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ابتدائی طور پرصوبہ سندھ کے 35 ہزار حجاج مستفید ہوں گے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق منصوبے کے تحت حاجیوں کی تصدیق و امیگریشن کا عمل کراچی ائیرپورٹ پر ہوگا اور معاہدے کی رو سے پاکستانی حجاج کو ای ویزہ دیا جائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ 2 ہزار ریال فیس کے خاتمے کا فیصلہ خادم الحرمین شریفین سے مشاورت کے بعد ہوگا اور پاکستان کی نئی مردم شماری کے مطابق حج کوٹہ میں اضافے پر بھی غور کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں