.

صدر پاکستان کی سعودی فرمانروا سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سعودی فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ریاض کے الیمامیہ محل میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔

دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، تجارت اور معیشت سمیت دیگر امور پر بات چیت اور تمام معاملات میں سعودی عرب اور پاکستان کے تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر صدر پاکستان کے ہمراہ سعودی عرب میں پاکستان کے نگران سفیر ذیشان احمد اور جدہ میں پاکستانی قونصل جنرل شہریار اکبر خان بھی موجود تھے۔

صدر پاکستان کی عمرہ ادائی

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اس دوران مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا اور بیت اللہ میں نوافل پڑھے۔ اس موقع پر ان کے لئے خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ بھی کھولا گیا۔