سعودی ولی عہد شہزادہ محمد اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے: دفتر خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ دورے کی حتمی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

دفتر خارجہ میں جمعرات کے روز بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ’’شہزادہ محمد بن سلمان کے متوقع دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان معاہدوں کی متعدد یاد داشتوں پر دستخط ہوں گے۔‘‘

انھوں نے کہا کہ دونوں ملک مفاہمت کی متعدد یاداشتوں کی تیاری میں مصروف ہیں جن کی سعودی ولی عہد کے دورہ کے دوران منظوری اور دستخط ہوں گے، تاہم انھوں نے معاہدوں کی نوعیت سے متعلق زیادہ تفصیل بتانے سے گریز کیا۔

یاد رہے سعودی ولی عہد کو اس دورے کی دعوت وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے دی تھی۔ گذشتہ برس اگست میں حکومت سنبھالنے کے بعد عمران خان بھی اپنا پہلا غیر ملکی دورہ سعودی عرب کا کیا تھا۔ شہزادہ محمد بن سلمان بھی تحریک انصاف کی حکومت کے دوران پہلی مرتبہ پاکستان تشریف لا رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں