بلوچستان: حب کے قریب بس اور آئل ٹینکر میں تصادم، 27 افراد جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بلوچستان کے علاقے حب کے قریب بیلہ کراس پر مسافر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے بعد آگ لگنے سے 27 افراد جھلس کر جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق مسافر بس میں لگ بھگ 40 افراد سوار تھے جو کراچی سے پنجگور جارہی تھی جس دوران بیلہ کراس کے مقام پر اس کا آئل ٹینکر سے تصادم ہوا۔ آئل ٹینکر میں ڈیزل ہونے کی وجہ سے دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

مقامی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس عہدیدار نے حادثے میں 25 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔ جب کہ ایک شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق بس کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے وہ آئل ٹینکر سے جا ٹکرائی اور بس میں آگ بھڑک اٹھی۔

زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہےاور ان میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔

انتظامیہ نے حادثے کے شدید زخمیوں کو علاج کے لیے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ایمبولینسوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے انہیں کراچی منتقل کرنے میں تاخیر ہوئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں