.

سعودی آرمی چیف کے لئے نشان امتیاز [ملٹری] کا اعزاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان اور سعودی کے برادرانہ تعلقات کی ایک اور زندہ مثال قائم کرتے ہوئے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے سعودی آرمی چیف جنرل فیاض بن حامد بن رغد الرویلی کو نشان امتیاز [ملٹری] عطا کیا ہے۔

سعودی آرمی چیف جنرل فیاض الرویلی کو یہ اعزاز ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد سادہ مگر پروقار تقریب میں دیا گیا۔ اس تقریب میں پاکستانی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل زبیر محمود حیات سمیت دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔

نشان امتیاز [ملڑی] پاکستان کا ایک اعلیٰ اعزاز ہے جو کہ کسی بھی شخصیت کو پاکستان یا ان کے اپنے ملک کے لئے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جنرل الرویلی نے صدر پاکستان سے ملاقات بھی کی جس میں انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔

اس موقع پر در عارف علوی نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان موجود برادرانہ تعلقات پر اظہار اطمینان کیا اور ان تعلقات کو نئی نہج پر لے جانے کی خواہش ظاہر کی۔