.

پاکستانی فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پاکستانی فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مقامی ضلع کے ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایف ٹی سیون پی جی طیارہ حادثے میں فضائیہ کے پائلٹ لیفٹیننٹ طاہر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

حادثے کی وجوہات کا علم ہونا تاحال باقی ہے اور حادثے کے پس پردہ محرکات جاننے کے لیے پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹر نے انکوائری بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا ہے۔