سعودی فوج سے بھرپور تعاون ہماری ذمہ داری ہے: جنرل باجوہ

شاہی فوج کے اعلی اختیاراتی وفد سے جی ایچ کیو میں جیو اسٹرٹیجک امور پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

پاکستان فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی شاہی افواج کو بھرپور تعاون دینا پاکستانی فوج اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے سعودی عرب کی شاہی فوج کے ایک اعلی اختیاراتی وفد سے ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں جیو اسٹرٹیجک صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری ہونے والے پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی شاہی فوج کے وفد نے ملاقات کی۔ سعودی وفد کی قیادت چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمد الرویلی نے کی۔

ملاقات میں جیو اسٹرٹیجک صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی جنرل نے سعودی عرب کی شاہی فوج کو تربیت دینے پر پاکستان فوج کا شکریہ ادا کیا اور پاک فوج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو تسلیم کیا۔

آرمی چیف نے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کے پاک فوج سے متعلق خیالات پر شکریہ ادا کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج رائل سعودی آرمی کو بھرپور تعاون دینے کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے۔

سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نےجی ایچ کیو میں یادگارشہدا پر پھول چڑھائے۔ پاک فوج کے چاک چوبند دستے نے اُنہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں