پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’نصر‘ کا کامیاب تجربہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان نے جمعرات کے روز زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’’نصر‘‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ تجربے کا مقصد پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے تجربے کا مشاہدہ کیا، جب کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں