.

سعودی عرب سے مزید ایک ارب ڈالر مل گئے: اسٹیٹ بینک

ریاض اور ابوظبی سے نئی قسطیں ملنے سے ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں 2 ارب ڈالر کا اضافہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔ اسٹیٹ بنک کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے ایک ایک ارب ڈالر مل گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کے گورنر نے منگل کو متحدہ عرب امارات میں ابوظبی فنڈ برائے ترقی کے ساتھ پاکستان کے زرمبادلہ کے زخائر مستحکم کرنے کے لیے تین ارب ڈالر کی معاونت کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اس میں سے ایک ارب ڈالر مل گئے ہیں۔ جب کہ سعودی عرب نے بھی معاشی پیکج کے تحت پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالر منتقل کر دئیے ہیں جس کے بعد پاکستان کو تین ارب ڈالر کی فراہمی مکمل ہو گئی ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیلئے 12 ارب روپے کے معاشی پیکج کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت 3 ارب ڈالر پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل کئے جانے تھے۔ سعودی عرب کی جانب سے تین ارب ڈالر کی پہلی قسط 19 نومبر اور دوسری قسط 14 دسمبر کو موصول ہوئی تھی۔