’’نواز شریف کو حالیہ دنوں میں دل کا دورہ نہیں پڑا’’

سابق وزیر اعظم کو دل کے مرض کے حوالے سے پرانے ایشو چل رہے ہیں: ہسپتال ذرائع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ٹروپ آئی ٹیسٹ کے مطابق انہیں حالیہ دنوں میں دل کا دورہ نہیں پڑا ہے

وزیراعظم نواز شریف کے دل کے ٹروپ آئی ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی ہے جس کے مطابق انہیں حالیہ دنوں میں دل کا دورہ نہیں پڑا۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سروسز اسپتال میں ہارٹ اٹیک جاننے کیلئے ٹروپ آئی ٹیسٹ کے لیے خون کے نمونے پی آئی سی بجھوائے گئے جس کا رزلٹ ’’نیگٹیو‘‘ آیا۔ ٹروپ آئی ٹیسٹ ’’نیگٹیو‘‘ آنے کا مطلب یہ ہے کہ نواز شریف کو ہارٹ اٹیک نہیں ہوا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق نواز شریف کو دل کے مرض کے حوالے سے پرانے ایشو چل رہے ہیں لیکن اب ہارٹ اٹیک نہیں ہوا۔ جناح ہسپتال بورڈ کی جانب سے کیے گئے ٹروپ آئی ٹیسٹ ’’پازیٹیو‘‘ آنے کے بعد نواز شریف کا دوبارہ ٹروپ آئی کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں