.

لاہور: حکمران جماعت کے صوبائی وزیر احتساب عدالت سے گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کے وفاقی احتساب ادارے 'نیب' نے پنجاب کے صوبائی وزیر بلدیات اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو حراست میں لے لیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما عبدالعلیم خان کو آف شور کمپنی اسکینڈل میں ملوث ہونے کی بناء پر نیب کی جانب سے گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے پنجاب کے وزیر بلدیات علیم خان کو آف شور کمپنی کیس میں نیب لاہور میں طلب کیا تھا۔ علیم خان نے نیب کے سوالوں کے جوابات دیے لیکن تسلی بخش جواب نہ دینے کے باعث نیب نے انہیں حراست میں لے لیا۔

واضح رہے پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان کے خلاف بیرون ملک جائیداد، آمدن سے زائد اثاثوں اور آف شور کمپنی کے حوالے سے تفتیش کر رہا ہے۔

اس کیس کے سلسلے میں علیم خان آج چوتھی مرتبہ نیب کے سامنے پیش ہوئے، وہ آخری مرتبہ 8 اگست کو نیب کے سامنے پیش ہوئے، جس کے بعد انہیں ایک سوالنامہ دیا گیا تھا اور آج نیب کمیٹی کے سامنے طلب کیا گیا تھا۔