سعودی ولی عہد کا طیارہ پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا

شہزادہ محمد کے طیارے کوایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں نے اپنے حصار میں لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا طیارہ پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا ہے۔ طیارے کا شایان شان استقبال۔ سعودی ولی عہد کا طیارہ پاکستان کی حدود میں داخل ہوا تو ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں نے شاہی طیارے کو اپنے حصار میں لیا اور سعودی ولی عہد کے طیارے کو بحفاظت پروٹوکول کے ساتھ نور خان ایئربیس تک پہنچایا جائے گا۔

Advertisement

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ سعودی ولی عہد کا پاکستان میں والہانہ استقبال کیا جائے گا۔ ایئرپورٹ پر وزیراعظم عمران خان نے اپنی کابینہ کے ہمراہ سعودی ولی عہد کا استقبال کرنے پہنچ گئے ہیں۔ سعودی ولی عہد کے ہمراہ ایک وفد بھی پہنچا ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ہمراہ سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نور خان ایئر بیس پرعادل الجبیر کا استقبال کیا۔ عادل الجبیر سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے سلسلے میں پاکستان پہنچے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں