پاکستان کے لیے تیل کی امداد کا سمجھوتا طے پایا ہے: سعودی وزیر توانائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالح نے اتوار کے روز ٹویٹر پر جاری بیان میں بتایا ہے کہ "مملکت نے پاکستان کے ساتھ ایک سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔ اس کے تحت پاکستان کی ایندھن کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اسے خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات فراہم کی جائیں گی۔"

انجنیئر الفالح کے مطابق دونوں ملکوں نے متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے ہیں جن کا تعلق ریفائنری، پیٹروکیمیکلز، قابل تجدید توانائی اور کان کنی کے شعبوں سے ہے۔

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اتوار کی شام پاکستان پہنچے تھے۔ ان کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے بیچ 20 ارب ڈالر مالیت کے معاہدوں پر دستخط ہونا ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں