’’مجھے سعودی عرب میں آپ پاکستان کا سفیر سمجھیں‘‘

سعودی ولی عہد کے ایک جملے نے مملکت کی نظر میں پاکستان کی قدر ومنزلت بیان کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ایک درخواست کے جواب میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ’’آپ مجھے سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر سمجھیں۔ ہم پاکستان کو انکار نہیں کر سکتے، جو کچھ ہماری بساط میں ہوا، ہم کریں گے۔‘‘

Advertisement

وزیر اعظم عمران خان نے ولی عہد سے درخواست کی تھی کہ اس سال حج کے لئے جانے والوں کی سہولت کی خاطر امیگریشن کی سہولت ملک کے تین اور بڑے شہروں کے ہوائی اڈوں پر فراہم کر دی جائے۔ انھوں نے شہزادہ محمد سے مزید درخواست کی کہ وہ سعودی مملکت میں کام کرنے والے 2.5 ملین پاکستانی تارکین وطن کو اپنا جانیں۔

دونوں رہنماوں نے ان خیالات کا اظہار مہمانوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عشائیہ کا اہتمام پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بیس ارب ڈالر مالیت کے سات مختلف معاہدوں پر دستخط کی تقریب کے بعد کیا گیا تھا۔ یہ معاہدے تیل، کان کنی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے لئے طے کئے گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں