.

گرفتار بھارتی پائلٹ میڈیا کے سامنے پیش، بیان سامنے آ گیا

بھارتی فضائیہ کا ونگ کمانڈر ہوں، نام ابھے نندن اور سروس نمبر27981 ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بدھ کو علی الصباح پاکستانی فوج کی ائر فورس کی فضائی کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے 2 میں سے ایک بھارتی پائلٹ کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔

میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے گرفتار بھارتی پائلٹ نے بتایا کہ وہ بھارتی فضائیہ کا ونگ کمانڈر ہے اور اس کا سروس نمبر 27981ہے۔ بھارتی پائلٹ نے اپنا نام ابھے نندن بتایا ہے جو صحیح حالت میں پاک فوج کی حراست میں ہے جبکہ گرفتار دوسرے پائلٹ کو سی ایم ایچ اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ پاک فضائیہ نے بھارت کو ’’سرپرائز‘‘ دیتے ہوئے آج دو بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا اور اس کارروائی کے نتیجے میں 2 پائلٹوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔