.

پاکستان نے اپنی فضائی حدود کمرشل پروازوں کے لئے کھول دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستانی دارلحکومت اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ ایئرپورٹ فضائی آپریشن کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔

محکمہ شہری ہوابازی کے ترجمان کے مطابق کمرشل پروازوں کے لیےکراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ ایئرپورٹس شام 6بجے سے آپریشنل ہوں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان سمیت دیگر ایئر پورٹ کھولنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

پاکستان کی فضائی حدود مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ پہلے مرحلے میں صرف کراچی سے فلائٹ آپریشن کی اجازت دی گئی۔ فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے بعد ہزاروں پاکستانی دنیا بھر کے ایئرپورٹس پر شدید پریشانی کا شکار ہیں۔