بلاول بھٹو زرداری کی کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے سابق وزیر اعظم کی جلد صحت یابی کی دعا کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ قمر زمان کائرہ ،مصطفی نواز کھوکھر، علی قاسم گیلانی اور سید حسن مرتضی بھی تھے۔

ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورت حال اور پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ باول بھٹو زرداری نے چند روز قبل کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کا عندیہ دیا تھا، جس کے بعد پیپلز پارٹی نے ملاقات کے لئے محکمہ داخلہ پنجاب کو باضابطہ طور پر درخواست بھی دی تھی، جسے پنجاب حکومت نے منظور کرلیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں