.

متحدہ عرب امارات سے مزید ایک ارب ڈالر پاکستان کو موصول

اس رقم سے ادائیگیوں کے توازن میں مذیر بہتری آئے گی:ترجمان وزارت خزانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستانی وزارت خزانہ کے ترجمان ڈاکٹر خاقان حسن نجیب کے مطابق متحدہ عرب امارات سے مزید ایک ارب ڈالرز موصول ہوگئے ہیں۔ مزید ایک ارب ڈالر آئندہ ماہ موصول ہوں گے۔

ترجمان وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالرز پاکستان کو موصول ہوگئے ہیں جبکہ مزید ایک ارب ڈالرز آئندہ ماہ منتقل ہوں گے۔ متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالرز موصول ہونے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 15ارب96 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹر خاقان نے کہا کہ اس رقم سے ادائیگیوں کے توازن میں مذیر بہتری آئے گی۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ حکومتی پالیسیوں کے موثر نتائج قابل بھروسہ اقدامات کی بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی جانب سے 3 ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہوئے تھے جب کہ سعودی عرب کی جانب سے اعلان کردہ معاشی پیکج کے تحت پاکستان کو 3 ارب ڈالر کے پیکیج کی فراہمی بھی مکمل ہو گئی ہے۔