پاک آرمی چیف سے بحرین نیشنل گارڈز کے کمانڈر کی ملاقات، فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق

جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے بات چیت میں علاقائی امن واستحکام میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان آرمی کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین نیشنل گارڈز کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ نے ملاقات کی ہے اور ان سے باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحرین کی نیشنل گارڈز کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسی نے راول پنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز ( جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔انھوں نے باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور اور علاقائی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔

انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے سے اتفاق کیا۔ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں