زیارت میں لیویز چیک پوسٹ پردہشت گردوں کی فائرنگ، 6 اہلکار شہید

واقعہ زیارت کے علاقے سنجاوی کی لعل کٹائی چیک پوسٹ پر پیش آیا ہے،ڈی سی زیارت قادر بخش پرکانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بلوچستان کے ضلع زیارت میں لیویزچیک پوسٹ پردہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 اہل کار شہید ہوگئے۔ڈی سی زیارت قادر بخش پرکانی کے مطابق زیارت میں لیویز کی چیک پوسٹ پرنامعلوم ملزمان نے حملہ کر دیا اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6 لیویز اہلکار شہید ہوئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر زیارت نے یہ بھی بتایا ہے کہ واقعہ زیارت کے علاقے سنجاوی کی لعل کٹائی چیک پوسٹ پر پیش آیا ہے،ملزمان فائرنگ کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔واقعے کے بعد جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کے گھیرے میں لے لیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں