سرطان میں مبتلا پاکستانی تارک وطن کے لئے سعودی ولی عہد فرشتہ بن کر کیسے آئے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زندگی انسانی ہمدردی کی ان گنت مثالوں سے بھری پڑی ہے۔ حال ہی میں سعودی عرب میں مقیم ایک پاکستانی تارک وطن نے اپیل کی تھی کہ وہ بڑی آنت کے سرطان میں مبتلا ہیں اگر ان کا علاج فوری طور پر کسی سرکاری ہسپتال نہ کرایا گیا تو وہ زندگی کی بازی ہار سکتے ہیں۔

Advertisement

سوشل میڈیا کے توسط سے اپیل کا علم ہوتی ہی ولی عہد نے مذکورہ تارک وطن کی تلاش کا حکم دیا اور چند ہی گھنٹوں میں اس تک رسائی حاصل کر لی۔پچاس برسوں سے مملکت میں مقیم پاکستانی تارک وطن نے سوشل میڈیا پر اپیل کی تھی کہ انہیں بڑی آنت میں رسولی کے علاج کی غرض سے فوری طور پر کسی قریبی ہسپتال داخل کرایا جائے تاکہ خطرناک مرض سے ان کی جان بچائی جا سکے۔

پاکستانی تارک وطن کی اپیل پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت حکم دیا کہ مذکورہ مریض کو فوری طور پر ملٹری ہسپتال داخل کرایا جائےجہاں ان کا علاج سرکاری خرچ پر بالکل فری ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں