آرمی چیف سے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع کی ملاقات

دفاع اور سیکیورٹی کے شعبہ میں تعاون اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماوں نے دفاع اور سیکیورٹی کے شعبہ میں تعاون اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں