.

روزی خان : امریکی اداکار سے غضب کی مشابہت رکھنے والا پاکستانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کے شہر راول پنڈی میں لوگ اُس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے مشہور امریکی ڈرامے "گیم آف تھرونز" کے معروف کردار ٹیرن لینسٹر (پیٹر ڈنکلیج) کو ایک مقامی ریستوران میں بطور ویٹر کھانا پیش کرتے ہوئے دیکھا۔

جی ہاں سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر پہچانے جانے والے 26 سالہ روزی خان امریکی اداکار پیٹر ڈنکلیج سے بہت زیادہ مشابہت رکھتے ہیں۔ چند ماہ قبل تک روزی کو پیٹر کے بارے میں کچھ علم نہیں تھا۔ تاہم روزی کی زندگی میں اس وقت تبدیلی آئی جب ریستوران کے مالک کے بیٹے نے اس بات کو نوٹ کیا کہ ان کے ویٹر کی شکل بڑی حد تک پیٹر ڈنکلیج سے ملتی ہے ،،، اور اس نے روزی کی تصویر فیس بک پر پوسٹ کر دی۔

روزی نے برطانی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ "ابتدا میں لوگوں نے مجھے پیٹر ڈنکلیج کے نام سے پکارنا شروع کر دیا۔ اس کے بعد میں نے ٹی وی پر اس کا کام دیکھا اور پھر میں آہستہ آہستہ مشہور ہوتا چلا گیا"۔

دل چسپ بات یہ ہے کہ روزی خان صرف شکل کی حد تک پیٹر ڈنکلیج سے مشابہت نہیں رکھتا بلکہ اس کا قد بھی پیٹر کی طرح 135 سینٹی میٹر ہے۔

روزی خان کا کہنا ہے کہ اس کی خواہش ہے کہ وہ سینیما میں کام کرے اور اس کی آخری خواہش ہے کہ وہ پیٹر ڈنکلیج سے ملاقات کرے۔