.

ملائیشیا میں پھنسے سیکڑوں قیدی خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان روانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دلچسپی پرملائیشیا میں پھنسے سیکڑوں قیدی پاکستان روانہ ہو گئے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق 320 قیدیوں کی واپسی کے لیے وفاقی حکومت نے خصوصی جہاز ملائیشیا بھیجا تھا۔

ملائیشیا سے قیدیوں کو لانے کے لیے پرواز بدھ کی رات ساڑھے 9 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔ قیدیوں کی واپسی پر اُٹھنے والے 5 کروڑ روپے کے اخراجات حکومت ادا کرے گی۔

واضح رہے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے وزیر اعظم عمران خان سے قیدیوں کا مسئلہ حل کرنے کی درخواست کی تھی۔