.

’’سعودی عرب کے بروقت برادرانہ اقدام سے مشکل وقت میں پاکستان کی معیشت کو مدد ملی ‘‘

وزیراعظم پاکستان اور سعودی ولی عہد میں ملاقات، دوطرفہ سیاسی، معاشی اور تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ برادرانہ تاریخی سیاسی، معاشی اور تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان مکہ مکرمہ میں او آئی سی کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔سعودی ولی عہد نے اسلامی سربراہ کانفرنس میں شرکت پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے موقع پر کیے گئے فیصلوں پر تیزی سے عمل درآمد اور دونوں ملکوں کی اعلیٰ رابطہ کونسل کے پہلے اجلاس کے فیصلوں پر بھی جلد عمل درآمد پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعظم نے موخر ادائی پر پاکستان کو تیل کی فراہمی پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بروقت برادرانہ اقدام سے مشکل وقت میں پاکستان کی معیشت کو سنبھالنے دینے میں مدد ملی ہے۔