.

سعودی شہر ابھا کے ہوائی اڈے پر حوثی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں: پاکستان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عرب اور عالمی دارلحکومتوں کے بعد پاکستان نے بھی بدھ کے روز سعودی عرب کے شہر ابھا پر حوثی باغیوں کے راکٹ حملے کی مذمت کی ہے۔ اس حملے میں 26 مسافر زخمی ہو گئے تھے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد مملکت سعودی عرب کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی اور حمایت کا ایک مرتبہ پھر اعادہ کرتا ہے۔

بیان کے مطابق پاکستان سعودی مملکت کی آزادی، سلامتی اور تحفظ کو گزند پہنچانے والے ہر اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔