.

امریکا نے بلوچ علاحدگی پسند تنظیم دہشت گرد قرار دے دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا نے پاکستان میں تخریب کاری اور علاحدگی پسند کارروائیوں میں ملوث ہونے کی بنیاد پر کالعدم قرار دی جانے والی بلوچستان لبریشن آرمی [بی ایل اے] کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کے بعد اس کے امریکا میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دئیے ہیں۔ اس فہرست میں شمولیت کی بناء پر کوئی بھی امریکی شہری بی ایل اے کے ساتھ لین دین نہیں کر سکے گا۔

بی ایل اے کے علاوہ اس فہرست میں جنداللہ، جیش العدل اور فدائین اسلام بھی شامل ہیں۔

پاکستان اور برطانیہ پہلے ہی بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکے ہیں اور حکومت پاکستان طویل عرصے سے امریکا سے بھی بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ کر رہی تھی۔