.

گلگت: سرکاری ائیر لائن کا طیارہ دوران لینڈنگ رن وے سے پھسل گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کی سرکاری ائیر لائن پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن [پی آئی اے] کا طیارہ پی کے 605 گلگت ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران رن وے سے کچی زمین پر پھسل گیا۔حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے۔

پی آئی اے کے ترجمان ایئر مارشل ارشد ملک نے طیارے کے رن وے پر پھسلنے کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اے ٹی آرطیارے کی پائلٹ مریم اورکوپائلٹ وقاص کا ابتدائی بیان لیا گیا ہے۔ تحقیقاتی عمل میں غلطی ثابت ہونے پر ایوی ایشن قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

حادثہ پیش آنے والے طیارے میں تمام مسافر خیریت سے ہیں، تحقیقات مکمل ہونے تک پرواز آپریٹ کرنے والے دونوں پائلٹ گراؤنڈ کردیئےگئے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 608 گلگت سے مسافروں کو لے کر اسلام آباد کے لیے روانہ کر دی گئی ہے۔