.

ڈی آئی خان میں دوہرا خودکش حملہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم دہشت گردوں کی پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 2 اہلکار جبکہ ہسپتال کے مرکزی دروازے پر دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کہ ڈی آئی خان کے علاقے درابن روڈ کوٹلہ سیداں کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر اہلکار معمول کی ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار 2 دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے 2 اہلکار موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ واردات کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے تاہم سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

دوسری جانب جب ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا تو اس کے مرکزی دروازے پر بم دھماکا ہوا جس میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے جنہیں بعد ازاں سی ایم ایچ بھجوا دیا گیا۔ بم ناکارہ بنانے والے سکواڈ ’’بی ڈی ایس‘‘ کے مطابق ہسپتال کے گیٹ پر ہونے والا آئی ای ڈی دھماکا تھا۔

ضلعی پولیس افسر ’’ڈی پی او‘‘ نے بتایا کہ دھماکے میں 7 سے 8 کلوگرام بارودی مواد استعمال ہوا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ڈی ایس پی افتخار شاہ کے مطابق دھماکا خودکش تھا اور خدشہ ہے کہ خودکش حملہ آور خاتون تھی۔